22 جنوری، 2025، 3:11 PM

ایران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایشیا-پیسفک گروپ کا چیئرمین منتخب

ایران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایشیا-پیسفک گروپ کا چیئرمین منتخب

ایران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایشیا-پیسفک گروپ کا چیئرمین منتخب ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایشیا-پیسفک گروپ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے علی بحرینی اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔

تنظیم کی سربراہی ملنے کے بعد ایران اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر سے متعلق امور بھی سنبھالے گا۔

ایران کی صدارت اس ہفتے سے شروع ہوئی ہے اور 2025 کے آخر تک جاری رہے گی۔

ایشیا-پیسفک گروپ انسانی حقوق کونسل کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ ایران کی ذمہ داریوں میں گروپ کی سرگرمیوں کو انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں مربوط اور منظم کرنا شامل ہوگا۔

News ID 1929764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha